سٹاک مارکیٹ میں مندی، 100انڈیکس 114.93پوائنٹس کم ہو گیا 

سٹاک مارکیٹ میں مندی، 100انڈیکس 114.93پوائنٹس کم ہو گیا 

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک  ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کی ابتداء بھی مایوس کن انداز میں ہوئی  اور اس طرح گزشتہ ہفتے کے اختتامی روز جمعہ کو ہونے والی کاروباری مندی کا سلسلہ برقررار رہا۔ پیر کوشیئرزمارکیٹ میں کاروبار کی ابتداء مثبت زون میں ہوئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کے سبب 100 انڈیکس  163پوائنٹس کی تیزی سے 40129 پوائنٹس تک بھی پہنچا لیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں  نے محتاط رویہ اختیار کیا اور منافع ملتے ہی شیئرز فروخت کئے جس سے تیزی کی جانب جانے والی  حصص مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور100 انڈیکس 40000پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔ کاروبار میں تیزی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو25ارب69کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچ گیا۔پاکستان اسٹاک  ایکس چینج میں پیر کوسرمایہ کاروں کی جانب سے فوڈز،پیٹرولیم،ٹیلی کام، سیمنٹ،کمیونیکیشن،پاور سیکٹر ز میں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئیں۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 114.93پوائنٹس کی کمی سے39914.76پوائنٹس رہ گیا۔کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس49.56پوائنٹس کی کمی کے بعد 27993.36پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس164.28پوائنٹس کے خسارے سے63896.15  پوائنٹس رہ گیا۔مندی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں 25ارب69کروڑ48لاکھ6ہزار380روپے کا کمی ہوگئی اور مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 73کھرب98ارب26کروڑ23 لاکھ44ہزار860روپے رہ گیا۔پیر کو مارکیٹ میں 57کروڑ65لاکھ47ہزار157 حصص کے سودے ہوئے جبکہ  گزشتہ جمعہ کو72کروڑ87لاکھ68ہزار95 شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔ مجموعی طور پر415کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سے118کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،266میں کمی اور31کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے یونٹی فوڈز(آر) 8کروڑ16لاکھ شیئرز، حیسکول پیٹرول6کروڑ53لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام3کروڑ58لاکھ،پاورسیمنٹ 3کروڑ12لاکھ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ2کروڑ85لاکھ اوریونٹی فوڈ لمٹیڈ2کروڑ67لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت میں 345روپے بڑھ کر9000روپے اور باٹا پاکستان کے حصص کی قیمت116.82روپے بڑھ کر1674.49روپے پر جا پہنچی اور جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں کمی رہی ان میں رفحان مائزاورآئسلینڈ شامل تھیں جن کے دام100روپے اور7950روپے کی کمی سے بالترتیب64.07روپے921.33روپے رہ گئے۔انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 167.80روپے سے بڑھ کر168.25روپے اور قیمت فروخت168روپے سے بڑھ کر168.50روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 167.80روپے سے بڑھ کر168.30روپے اور قیمت فروخت168.30روپے سے بڑھ کر168.80روپے ہو گئی۔فاریکس رپور ٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 196روپے اور قیمت فروخت198روپے پر مستحکم رہی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218روپے اور قیمت فروخت220روپے پر بدستور برقراررہی۔عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 4ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت2031ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت900روپے کمی سے1لاکھ29ہزاراور دس گرام سونے کی قیمت771روپے کمی سے 1لاکھ10ہزار596روپے رہی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -