فاطمہ ہائٹس پر غیرقانونی تعمیرات،بلڈرکو نوٹس جاری

        فاطمہ ہائٹس پر غیرقانونی تعمیرات،بلڈرکو نوٹس جاری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سولجربازار کے علاقے میں واقع فاطمہ ہائیٹس کی چھت پر غیر قانونی تعمیرات پر متعلقہ بلڈرکو نوٹس جاری کردیئے ہیں جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن بھی اس معاملے پر متحرک ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سولجربازار میں واقع پلاٹ نمبر JM-167پر فاطمہ ہائٹس میں بلڈر کی جانب سے چھت پر غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں۔روزنامہ پاکستان میں خبر کی اشاعت کے بعد ایس بی سی اے نے اس معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور  ایس بی سی اے کے نئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مذکورہ بلڈنگ کا انسپکشن مکمل کرنے کے بعد متعلقہ بلڈر کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے محکمہ اینٹی کرپشن بھی سرگرم ہوگیا ہے اور غیر قانونی تعمیرات پر بلڈر کو آج (منگل)انکوائری کے لیے طلب کرلیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -