KDA،ٹی پی2کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم

  KDA،ٹی پی2کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے ڈی اے،ٹی پی2کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم،ہمیں لائنز ایریا سے اٹھا کر یہاں پھینک دیا گیا ہے کوئی پرسان حال نہیں،ہمارے بنیادی حقوق پامال کیے جارہے ہیں،علاقہ مکین،تفصیلات کے مطابق محمود آباد KDA,TP,2کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کوریڈور فور بنانے کے لیے لائنز ایریا  میں ہمارے بنے بنائے مکانات ہم سے خالی کرائے گئے اور ہمیں بدلے میں سٹی گورنمنٹ نے یہ کہہ کر پلاٹ دیے کہ آپ کو وہاں تمام بنیادی سہولیات دی جائیں گی ہم نے بحالت مجبوری سٹی گورنمنٹ کی بات مانتے ہوئے ہم اپنے بنے بنائے گھر چھوڑ کر یہاں آگئے اور جیسے تیسے کر کے ان پلاٹوں پر اپنے رہنے کے لیے چھت بنائی،مگر شہری حکومت نے ہمیں سہولیات تو ایک طرف بنیادی سہولیات بھی نہیں دیں،علاقہ مکینوں نے مزید بتایا کہ محمود آبادKDA,TP,2میں اس وقت ہمیں سب سے بڑا مسئلہ ہنگامی صورتحال میں علاقے میں اندر اور باہر جانے کا ہے،یہ علاقہ چاروں طرف سے باؤنڈری وال ہے اور اس میں ایک راستہ محمود آباد نمبر دو سے ہے جبکہ 3اور4سے کوئی راستہ نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقے میں بزرگ،بچے اور خواتین کو مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اس سلسلے میں ہم نے متعلقہ اداروں کومتعدد درخواستیں دے چکے ہیں  مگر ہماری درخواستوں پر کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا اس لیے ہم روزنامہ پاکستان توسط سے وزیر اعلیٰ سندھ،گورنر سندھ،وزیر بلدیات،ڈی جی رینجرز سندھ،آئی جی سندھ،میئر کراچی،متعلقہ ایم این اے اور ایم پی اے،چئیرمین ڈسٹرکٹ ایسٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے۔باؤنڈری وال سے اور راستے نکالے جائیں تاکہ ہمارے بزرگاور بچے اس پریشانی سے نجات پاسکیں 

مزید :

صفحہ آخر -