پاکستان تحفظ موومنٹ میں مختلف برادریوں کی شمولیت 

  پاکستان تحفظ موومنٹ میں مختلف برادریوں کی شمولیت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحفظ قومی موومنٹ کے مرکزی آفس میں خان محمد چانڈیو کی رفقا اور ساتھیوں کے ہمراہ پارٹی میں شمولیت کے موقع پر ایک سادہ اور پر وقار تقریب میں خان محمد نے کنوینئر پاکستان تحفظ قومی موومنٹ طارق محمود کے ہمراہ میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے بہت خوشی ہے کہ میں ایک ایسی پارٹی میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شمولیت کی ہے جوکہ ایک وطن پرست جماعت ہے اور جس کا مقصد صرف عوام کی خدمت ہے اور یہ پارٹی ملک ہر طبقے کی نمائندہ بنتی ہوئی نظر آرہی ہے طارق محمود ایک وژن کو لے کر آئیں ہیں اور خدمت جذبے سرشار ہیں اور نظریہ پاکستان اور استحکام پاکستان کے لیئے یہ پر محاظ پر مورچہ بند ہیں ان کے انہیں جذبات نے مجھے متاثر کیا۔اس موقع پر شمولیت اختیار کرنے والوں سلیم شیخ،فیض لاشاری،نوید چانڈیو،طاہر بگٹی،واحد،وسیم جینوی ودیگر کنونیئر طارق محمود کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر کنونیئر طارق محمود نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جس طرح خان محمد چانڈیوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پارٹی شمولیت اختیار کی میں انکا مشکور ہوں۔ہماری پارٹی کا دروازہ ملک ہر طبقے ہر برادری کے لیئے کھلا ہوا ہے ہمارا مقصد صرف عوامی خدمت ہے پاکستان تحفظ قومی موومنٹ ایک قومی جماعت ہے اور ملک میں بسنے والی ہر اکائی کی نمائندہ ہے ہمارہ نظریہ مضبوط پاکستان ہے ہمارا مقصد خوشحال پاکستان ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -