معاون خصوصی وقار مہدی کا لٹھ اور تھدھو ڈیمز گڈاپ کا دورہ

  معاون خصوصی وقار مہدی کا لٹھ اور تھدھو ڈیمز گڈاپ کا دورہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی و انچارج رین ایمرجنسی کمیٹی ملیر وقار مہدی کا ایم پی اے ساجد جوکھیو، یوسف مرتضی بلوچ، ڈپٹی کمشنر ملیر گھنور علی لغاری و دیگر کے ہمراہ لٹھ اور تھدھو ڈیمز کا تفصیلی دورہ اور بارشوں کے بعد ڈیمز میں پانی کا سطح کا معائنہ کیا. اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ لٹھ ڈیم سے پانی کے اوور ٹاپ ہونیکی اطلاع پر دورہ کر رہے ہیں. دونوں ڈیمز کی سخت نگرانی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں. ہماری پوری کوشش ہے کہ کسی بھی آبادی کو نقصان نہ پہنچے. انہوں نے کہا کہ تھدھو ڈیم میں پانی کی گنجائش تقریبا 16 ہزار کیوسک ہے،جبکہ ڈیم میں پانی اس وقت 14 ہزار کیوسک کے قریب ہے اور لیول 31 فٹ ہے. وقار مہدی نے کہا کہ لٹھ ڈیم کی گہرائی 10 فٹ ہے اور سلٹ کی وجہ سے ڈیم کے اسپل وے سے تھوڑا پانی اوور ٹاپ ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ لٹھ ڈیم کی ڈیسلٹنگ کی ہدایات جاری کردی ہے،ہماری کوشش ہے کہ 6 سے 7 فٹ ڈیسلٹنگ کی جائے تاکہ ڈیم کی اسٹوریج میں اضافہ ہو۔

مزید :

صفحہ آخر -