پی پی کے ہوتے ہوئے سندھ میں ترقی نہیں ہوسکتی،خرم شیر

  پی پی کے ہوتے ہوئے سندھ میں ترقی نہیں ہوسکتی،خرم شیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 12 سال کی بجائے بارہ سو سال بھی اقتدار میں رہے تو صوبے میں کوئی ترقی نہیں ہوسکتی۔انصاف ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ بارشوں میں کراچی سمیت پورا سندھ ڈوب گیا، پیپلز پارٹی سے 12 سال گزرنے کے باوجود مسائل حل نہیں ہورہے، پاک فوج کام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر آبپاشی کے لئے گمشدگی کے اعلانات کا وقت آگیا ہے، ہم این سی او سی کے مشکور ہیں ان کا کام قابل تعریف ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ مراد علی شاہ کو دادو اور جام شورو میں کیمپ لگانا چاہیے تھا نہ کہ ہیلی کاپٹر سے علاقے میں گھوم پھر کر واپس آیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں کاروبار کھولنے کی اجازت دینے اور کورونا کو شکست دینے پر حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔مراد علی شاہ سے کراچی اور سندھ میں کتوں کے خاتمے کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ہیں، انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں نالے پر اسپتال قائم کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -