وکلاء، وفود کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان سے ملاقات

   وکلاء، وفود کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان سے ملاقات

  

  ملتان (خصو صی رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان سے ہائی کورٹ و ڈسٹرکٹ بار ملتان کے وکلاء وفود کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں لاہور ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی نے خصوصی شرکت کی۔ وکلاء وفود نے چیف جسٹس محمد قاسم خان کو وکلاء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ وکلاء (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

اور بار کے مسائل کا حل لاہور ہائی کورٹ کی اولین ترجیح ہے۔ وکلاء کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ وکلاء  وفد صدر ہائیکورٹ بار چوہدری طاہر محمود، جنرل سیکرٹری سجاد حیدر سپرا، صدر ڈسٹرکٹ بار عمران رشید سلہری، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار غلام نبی طاہر چوہان، سابق صدور ملک حیدر عثمان اعوان،  حبیب اللّٰہ شاکر، اطہر شاہ بخاری، یوسف زبیر،  اللّٰہ دتہ کاشف بوسن، ممبر پنجاب بار داؤد احمد وینس، انیس مہدی، لاء  آفیسر وسیم ممتاز سمیت دیگر شریک تھے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -