ترقیاتی سکیموں کا افتتاح،عوام کا معیار  زندگی بلند کرنا اولین ترجیح،ندیم قریشی

  ترقیاتی سکیموں کا افتتاح،عوام کا معیار  زندگی بلند کرنا اولین ترجیح،ندیم ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ترجمان حکومت پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت ندیم قریشی نے کہا ہے کہ (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

بلا تفریق ترقیاتی کاموں کا کریڈٹ حکومت پنجاب کو جاتا ہے۔ہمارے کاموں میں کرپشن کا نام ونشان نہیں ہے،ہم کوالٹی پر یقین رکھتے ہیں اور شفافیت کو اہمیت دیتے ہیں۔ہم صوبہ بھر میں معیاری ترقیاتی کاموں کو ترجیح دے رہے ہیں۔ہم عوام کا پیسہ عوام پر ہی لگا رہے ہیں اور اس میں کسی قسم کی بددیانتی نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونین کونسل 21میں 3کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیموں کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ندیم قریشی نے کہا کہ ہم گلی محلوں کے رہائشیوں پر مشتمل افراد کی زیر نگرانی ترقیاتی کام کروا رہے ہیں تاکہ کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔ہمارا مقصد اپنے شہریوں کا معیار زندگی بلند کرنا ہے۔اپنے وسائل میں رہتے ہوئے اربوں کے ترقیاتی کام کروا رہے ہیں۔ہم شفافیت اور اعلی کوالٹی کے معیار کے ساتھ عوام میں سرخرو ہوں گے اور سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر اپنے شہریوں کی خدمت کریں گے۔ہم نے پسند ونا پسند کو دور کر دیا ہے۔عوام کے اب ترسنے کے دن گذر چکے ہیں،اب انہیں ریلیف دلانے کا وقت آچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی امنگوں کے مطابق اب ان کے مسائل ان کی ہی دہلیز پر حل ہوں گے۔اس موقع پر یو سی 21 کے شہریوں نے انہیں اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔

ندیم قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -