مخالفین زور لگالیں، حکومت اپنی آئینی  مدت پوری کریگی، عمران پرویز دھول

مخالفین زور لگالیں، حکومت اپنی آئینی  مدت پوری کریگی، عمران پرویز دھول

  

 کبیروالا(نامہ نگار) حکومت اپنی آئینی مدت ہر صورت پورا کرے(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

 گی،حکومت کے خاتمہ کی افواہیں پھیلانے والوں کو”پاکستان“ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی حکومتی کامیابیاں برداشت نہیں ہورہی،اپوزیشن والے جانتے ہیں کہ تحریک انصاف کی منتخب عوامی حکومت نے اگر اپنی آئینی مدت پوری کی توآئندہ انتخابات میں ”کرپشن“ کرنیوالے سابق حکمرانوں کی سیاست ان کی عبرت ناک شکست کی صورت میں ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف ضلع خانیوال کے صدر مہر عمران پرویز دھول نے تحریک انصاف کبیروالاتحصیل وسٹی اور عبدالحکیم کے عہدیداران وممبران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تحریک انصاف تحصیل کبیروالا کے صدر مخدوم زادہ سید ناصرکمال شاہ،سٹی صدر چوہدری سعیداقبال گل،تحصیل وسٹی جنرل سیکرٹریز انعام احمد سلیمی،شیراز سلیم کھوکھرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور انداز میں حصہ لے گی اور عوام کے ووٹوں کی طاقت سے بھاری مینڈیٹ کے ساتھ بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،تحریک انصاف کو یونین کونسل سطح تک تنظیم سازی اور کارکنان کو منظم کرنے کیلئے عہدیداران اپنی ضلعی قیادت کی ہدایات پر مسلسل کوشاں ہیں۔اجلاس میں تحریک انصاف کبیروالاتحصیل وسٹی اور عبدالحکیم کی جانب سے یوم آزادی بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ اور لائحہ عمل طے کیا گیا۔اجلاس سے میاں غلام حیدر سرگانہ،مہر ساجد علی گھبیسر،مہر عمران محمود اُترا،راؤفرمان علی،نصراللہ خان،مہرخالد عباس سپرا،چوہدری جواد دگل،محمد عمیر،محمدخان اعوان،مہرشاہدندیم خان،حسیب حیدر،غلام یسین،محمد حفیظ بابر،ارشاد حسین فخر،علی رضا جوئیہ،عامر حسین شاہ، ڈاکٹر محمد اشرف،جواد آصف فنانس سیکرٹری،محمد عمر بھٹی،علی قاسم شاہ،خرم نواز مہروی،ساجدنواز، چوہدری احسان کمبوہ اور دیگر عہدیداران نے خطاب کیا ہے۔

عمران پرویز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -