حکومتی پالیسیاں عوام دشمن،ن لیگ ہی مسائل حل کریگی:سعید منیس

 حکومتی پالیسیاں عوام دشمن،ن لیگ ہی مسائل حل کریگی:سعید منیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)سابق سپیکرپنجاب اسمبلی مسلم لیگی راہنماسعیداحمدخان منیس نے کہاہے کہ حکومتی پالیسیاں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں چینی آٹاکے بعدبجلی مزیدمہنگی کردی گئی ہے بجلی کی اضافی قیمت گزشتہ آٹھ ماہ کے بلزمیں شامل کرکے عوام کوظلم کی چکی(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)
 میں پیساجارہاہے وہ گزشتہ روزاپنے ڈیرہ پراہل علاقہ سے گفتگوکررہے تھے ان کاکہناتھاکہ موجودہ حکومت کی گڈگوننس کامنہ بولتاثبوت مہنگائی اوربیروزگاری میں مسلسل اضافہ ہے عمران حکومت خودتوترقیاتی کام کرنہیں پارہی جبکہ مسلم لیگ ن کے دوراقتدارمیں شروع کی گئی ترقیاتی سکیموں پراپنے نام کی تختیاں نصب کرواکرخودکوسیاست میں زندہ رکھنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے حالانکہ جن ترقیاتی منصوبوں پراپنے نام کی تختتاں لگائی جارہی ہیں عمران خان کل تک ان منصوبوں کوغیرضروری کہتے رہے ہیں ان میں سے متعددمنصوبوں کی تکمیل کے بعدان کاافتتاح کرکے اپنے کھاتے میں ڈال کرعوام کوبیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ان کاکہناتھاکہ حکومت کی تمامترسازشوں اوراوچھے ہتھکنڈوں کے باوجودمیاں محمدنوازشریف آج بھی عوام کے محبوب لیڈرہیں اورعوام مسلم لیگ ن کودوبارہ اقتدارمیں دیکھنے کے خواہشمندہیں آئندہ الیکشن میں عوام مسلم لیگ ن کوبھاری منڈیٹ دے کراقتدارکی مسندپرضروربٹھائے گی۔
سعید منیس