ایم این اے مبین احمد کا بستی عباسی کا دورہ، لوگوں سے ملاقاتیں مسائل حل کرانیکی یقین دہانی
لیاقت پور،ترنڈہ محمدپناہ(نامہ نگار) سیاسی و سماجی شخصیت سابق کونسلر سردار نزیر احمد عباسی کی دعوت پر رکن قومی اسمبلی(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
حلقہ این اے 175 مخدوم سید مبین احمد نے بستی عباسی کا دورہ کیا اس موقع پر معاون خصوصی ایم این اے مخدوم سید عبدالقادر سابق چیرمین یو سی کچی محمد خان سردار ملک خالد محمود نائچ سید وسیم مشتاق بخاری حافظ محمد سلطان اویسی کوارڈینیٹر ایم این اے میاں عامر محمود جام محمد اختر رونجھا خالد محمود ڈوڈی انور نزیر عباسی سمیت دیگر عمائدین علاقہ موجود تھے اس موقع پر مخدوم سید مبین احمد نے بستی و گردو نواح کے مسائل دریافت کیے اور موقع پر ہی ان کے حل کیلئے احکامات جاری کیے اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب کے دوران بستی عباسی کیلئے سکول کا اعلان کیا جس کیلئے سردار نزیر احمد عباسی نے زمین عطیہ کرنے کا اعلان کیا جبکہ مخدوم سید مبین احمد نے بستی کیلئے بجلی کے نئے ٹرانسفارمر اور سولنگ کا بھی اعلان کیا انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کی سیاست ان کا نصب العین ھے علاقے اور حلقہ بھر میں ترقیاتی کام بلا تفریق جاری ہیں۔ لیاقت پور سے نامہ نگار کے مطابق تحصیل لیاقت پور کے تمام حکومتی اراکین اسمبلی کو ساتھ لے کر ضلع بنانے کی تحریک کو کامیاب بنایا جائے گا، میرٹ اور انصاف کے تقاضے پورے نہ کیئے گئے تو اعلیٰ عدلیہ سمیت ہر فورم سے رجوع کریں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مخدوم مبین احمد نے اپنی رہائشگاہ پر لیاقت پور ضلع بناؤ تحریک کے چیئرمین شجر حسین نقوی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا مخدوم مبین احمد نے تحریک ضلع بناؤ لیاقت پور کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ لیاقت پور کے تمام ایم پی اے صاحبان کو ساتھ لے کر پنجاب اسمبلی میں ضلع لیاقت پور کی قرارداد پیش کی جائیگی جبکہ وہ خود قومی اسمبلی میں قرار داد لائیں گے انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپنی حالیہ ملاقات میں اس ایشو کو اٹھایا اور واضح کیا ہے کہ اگر ضلع کے حوالہ سے لیاقت پور کو نظرانداز کیا گیا تو وہ عدلیہ سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی وفد میں پاکستان انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فورم کے ورلڈ وائیڈ جنرل سیکریٹری ساجد بھٹو، تحریک کے صدر اسلم خان کھچی، جنرل سیکرٹری محمد جعفر خان، وحید رشدی، میاں ابرار مرتضی، ملک مدثر، مسز غزالہ جبیں، عدنان بھٹو اور خاقان خالد بھی شامل تھے
یقین دہانی