گرلز گائیڈ کی صلاحیتوں سے بھرپور  فائدہ اٹھایا جائیگا، شاہینہ نجیب کھوسہ

  گرلز گائیڈ کی صلاحیتوں سے بھرپور  فائدہ اٹھایا جائیگا، شاہینہ نجیب کھوسہ

  

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت وطن عزیز کو سر سبز و شاداب بنانا چاہتی ہے پودے لگا کر گرلز گائیڈکا کردار اہمیت کا حامل ہے یہ بات انہوں نے گرلز گائیڈ آفس میں پودا (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

لگاتے ہوئے کہی اس موقع پر گرلز گائیڈ ٹرینر آسیہ پروین نے بتایا کہ گرلز گائیڈ پہلے کی طرح اس سال بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے زیادہ سے پودے لگائیں گی آسیہ پروین نے بتایا کہ وہ تمام گرلز گائیڈ کے ساتھ ملکر 500کے قریب نہ صرف پودے لگائیں گی بلکہ انکی حفاظت کرتے ہوئے انہیں تناور درخت بھی بنائیں گی اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب مسز بشریٰ سعید، ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ، آسیہ پروین، اور گرلز گائیڈ  مہہ نور ملکہ، مسکان مشتاق، زینب، بشریٰ، سویرا زنیرہ،فرزانہ زاہرہ، ماہ نور فاطمہ نے اپنے پلاٹ میں پودے لگائے اور ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا بھی کرائی۔ 

شاہینہ نجیب کھوسہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -