یوسی خانپور مڑل،میاں مجاہد حسین  مغل پیپلز پارٹی چھوڑ کر ساتھیوں  سمیت تحریک انصاف میں شامل

  یوسی خانپور مڑل،میاں مجاہد حسین  مغل پیپلز پارٹی چھوڑ کر ساتھیوں  سمیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ ایمان داری اور عوامی خدمت کی بدولت شہریوں کا  پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد بڑھ رہا ہے،ہم اپنے منشور کے تحت عوامی خدمت کو اہمیت دیتے ہیں (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
 اور کسی میں بھی فرق روا نہیں رکھتے،یہی وجہ ہے کہ دیگر پارٹیوں کے کارکن بھی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں، ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں،وہ خطے کی تعمیر و ترقی  اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں،ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہم انہیں نا امید نہیں کریں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوسی خانپور مڑل کے موضع عنایت پور مڑل کیمیاں مجاہد حسین مغل کے ساتھیوں سمیت پی پی پی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر میاں ساجد حسین مڑل، میاں محمد ظفر مڑل،میاں ہاشم حسین مڑل،میاں شوکت حسین مڑل،میاں راول مڑل،میاں عمیر مڑل،میاں شعیب الحسن مڑل،میاں آصف مڑل اور رانا رجب علی نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدوم زین قریشی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے عوام دوست ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر ان کی خدمت کریں گے  اور پارٹی کے منشور کے مطابق  ان کے معیار زندگی کو بلند کرنے  کے لئے ہر حد تک جائیں گے،ہمارے کارکن ہمارا اثاثہ ہیں اور ہم انہیں ان کا جائز مقام ضرور دلائیں گے،اس موقع پر پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنوں نے صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم زین قریشی کو اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔
شامل