قوم کو سرسبز وشاداب پاکستان دینا مشن ہے:صوبائی وزیر اختر ملک

  قوم کو سرسبز وشاداب پاکستان دینا مشن ہے:صوبائی وزیر اختر ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک،پرنسپل انجینئر محمد اسلام نے وزیر اعظم عمران خان کے گرین اینڈ کلین پروگر ام کے تحت پھل اور پھول دار پودے لگائے۔اس موقع پرتقریب میں صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے ہماری حکومت(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
 کی اولین کوشش اور مشن ہے کہ قوم کو سرسبز وشاداب اور صاف شفاف پاکستان دیں۔ موسم کی تبدیلی کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہئیں اور ان کا باقاعدگی سے خیال بھی رکھنا چاہیے۔ درخت ماحول کو خوشگوار بنانے کے ساتھ ساتھ آکسیجن حاصل کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہیں۔ ٹیکنالوجی کالجز میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جا رہے ہیں تاکہ ماحول کو آلودگی سے پاک کیا جا سکے‘جس جگہ جتنے زیادہ درخت ہوں گئے وہاں کا ماحول اتناہی زیادہ خوشگوار ہوگا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرعامر خٹک،پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی،ایم پی اے سلیم اختر لابر نے بھی گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں پودے لگائے۔ پروفیسر عمران اشرف،فاروق ڈوگر،خالد محمود فیصل،محمد اسحاق،رانا بشیر،سعید عباسی،محمد جلیل،طارق جمیل،حبیب احمد،جاوید رضا ودیگر اساتذہ اور سٹاف ممبران بھی ہمراہ موجود تھے۔
شرکت