غیر معیاری مشروب‘ مصالحہ یونٹس سمیت 11فوڈ پوائنٹس سیل

      غیر معیاری مشروب‘ مصالحہ یونٹس سمیت 11فوڈ پوائنٹس سیل

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان سمیت مختلف شہروں میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘34پوائنٹس کو جرمانے‘208کو نوٹس جاری‘غیر معیاری مشروب‘ مصالحہ یونٹس سمیت 11فوڈ پوائنٹس سربمہر‘ 2500 لیٹرناقص مشروبات،340ساشے گٹکا،115 لیٹر شیرہ،  10پیکٹ سلانٹی تلف کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کارروائیاں کرتے ہوئے ملتان میں واقع(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

 حنیف سوڈاواٹر،فائض سوڈاواٹر،مظفرگڑھ میں ذوالفقار سوڈا واٹرکوچینی کا استعمال نہ کرنے، ناقابل سراغ فلیور  اجزاء اور مصنوعی مٹھاس کا استعمال کرنے پر سیل کیا۔ملتان میں واقع علی مولا پان شاپ اینڈ ڈرنک کارنر،شیخ ادریس ڈرنک کارنر، لودھراں میں مٹھو ڈرنک کارنر جبکہ بہاولپور میں عمران اور نقاش پان شاپ گٹکا،رتن اور چھالیے کی فروخت، زائدالمعیاد اشیاء رکھنے پر سربمہر کیاگیا۔مزید کارروائیوں کے دوران فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان میں حسن ٹریڈرز کو ناقابل سراغ رنگ‘شیرے کا استعمال، نامکمل لیبلنگ اور ناقابل سراغ آئسکریم پائے جانے پر سیل کیا جبکہ بہاولنگر میں اکرم شان کریانہ سٹور سرخ مرچ میں ملاوٹ پائے جانے،ایکسپائری کاؤنٹر موجود نہ ہونے، ذکاء  اللہ قلفی یونٹ،قلفی کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس،رنگ، اجزاء کا استعمال کرنے،نامناسب لیبلنگ اورحشرات کی روک تھام کا انتظام نہ ہونے پرسیل کیاگیا۔اس کے علاوہ خانیوال میں داتا ریواڑی سوئیٹس اینڈ بیکرز، مظفرگڑھ میں خلیل سوڈا واٹر، لیہ میں سبحان اور زمان کریانہ سٹور او ر راجن پور میں ماشاء اللہ بیکرزکو 10،10ہزارروپے جرمانہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے، زائدالمیعاد، ناقابل سراغ اجزاء کے استعمال پرعائد کیا گیا۔مزید براں ملتان میں 98، بہاولپور میں 55، ساہیوال میں 47اور ڈیرہ غازی خان میں 61 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، جبکہ ملتان میں 14، بہاولپور میں 05، ساہیوال میں 09 اور ڈی جی خان میں 06 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طورپر 147,500 روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔ فوڈ اتھارٹی حکام نے کہا ہے کہ جعلساز،ملاوٹ مافیا کی شکایت 080080500پر درج کروائیں۔

سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -