وہاڑی، ڈاکٹرز کی غفلت سے مریض جاں بحق،ورثاء کا احتجاج، نعرے بازی 

  وہاڑی، ڈاکٹرز کی غفلت سے مریض جاں بحق،ورثاء کا احتجاج، نعرے بازی 

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈی ایچ کیوہسپتال کے ایمرجنسی وارڈمیں ڈاکٹروں کی غفلت  سے مریض جاں بحق ہوگیاایمرجنسی میں سٹریچرنہ ملنے پرلواحقین نے اپنے مریض کوہاتھوں پراٹھاکرایمرجنسی میں پہنچایاایمرجنسی وارڈمیں ڈاکٹرنہ ہونے کی وجہ سے(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

 مریض نے فرش پرتڑپ تڑپ کرجان دے دی  واقعات کے مطابق دانیوال کے رہائشی ملک ذوالفقارنے بتایاکہ اس کے والدمحمداسلم کی طبیعت گھرمیں اچانک خراب ہوگئی تواپنے والدکوڈی ایچ کیوہسپتال کے ایمرجنسی وارڈمیں لے کرگیالیکن ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈمیں پہلے سٹریچرنہ ملاتواپنے والدکوہاتھوں پراٹھاکروارڈمیں پہنچایالیکن وارڈمیں کوئی بھی ڈاکٹرموجودنہ تھاایمرجنسی ڈاکٹرکے کمرہ میں بیڈنہ ہونے کی وجہ سے مریض کوزمین پرلٹادیااس دوران اس کے والدکی طبیعت مزیدبگڑگئی ہم ڈاکٹرکوبلانے کیلئے چیختے چلاتے رہے لیکن کوئی بھی ڈاکٹرنہ آیااورکچھ دیرکے بعداس کے والدنے تڑپ تڑپ کرفرش پرہی جان دے دی ملک ذوالفقارنے اپنے دیگررشتہ داروں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے کہا کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائے گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جب عوام کوبنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں اورایمرجنسی میں ڈاکٹرنہیں ہے توایسے ہسپتال پرعوام کے خون پسینہ کی کمائی میں سے دیئے گئے ٹیکس کی رقم کیوں بربادکی جارہی ہے متاثرہ ملک ذوالفقارنے اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال ایمرجنسی وارڈمیں تڑپتے والدکوزمین پر لٹاکر ڈاکٹروں کوڈھونڈتے رہے ہماری چیخ وپکارپربھی کوئی مددکونہ آیا30 لاکھ آبادی پرمشتمل ضلع کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈمیں مریضوں کوڈاکٹرتک میسرنہیں ہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

نعرے بازی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -