خانپور:حکومتی دباؤ مسترد، 15اگست سے  پرائیویٹ سکولز،کالجز کھونے کا اعلان

  خانپور:حکومتی دباؤ مسترد، 15اگست سے  پرائیویٹ سکولز،کالجز کھونے کا اعلان

  

خان پور(نمائندہ پاکستان)PSCMA خان پور نے حکومتی دباؤ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے 15اگست سے تمام پرائیویٹ سکولز کالجز کھولنے کا اعلان کر دیا اور 14اگست(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

 کو بھی تمام پرائیویٹ سکولوں  میں یوم آزادی کی تقریبات منانے کا اعلان کردیا۔صدر عطا ء محمد قریشی نے کہا کہ ہم تمام سکولوں کا لجوں میں حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل کریں گے حکومت کی طرف سے دیگر اداروں کو کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن تعلیمی اداروں کو بند رکھا جارہا ہے جو انتہائی افسوس ناک اور تعلیم دشمنی کے مترادف ہے مارکیٹ سینما تھیٹر کھل سکتے ہیں جہاں صفائی اور حکومتی ایس او پیز کا بھی خیال نہیں کیا جاتا جبکہ سکول کالجز جہاں صفائی اور حکومتی ایس او پیز کا بھی مکمل خیال بھی رکھا جاتا ہے وہ کھل کیوں نہیں سکتے۔اس موقع پر چیئرمین مجلس عملہ ڈاکٹر رحیم الدین،جنرل سیکرٹری رئیس عاشق امین،رئیس فیاض کھوکھر،طاہر سلیم چوہدری،داؤد احمد،جاوید خان بلوچ،محمد فیصل،جام حضور احمد،حافظ عبدالقدیر کے علاوہ دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔آخر میں ڈاکٹر فلک شیر بلوچ کی وفات پر ان کے بیٹے جاوید خان بلوچ اور فیاض کھوکھر سے ان کے والد رئیس محمد یار کھوکھر کی وفات پر تعزیت کرنے کے بعد دعا کرائی گئی۔

دباؤ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -