خانیوال، غیررجسٹرڈ کالونیوں کے بجلی کنکشن کاٹنے کا حکم
خانیوال(بیورونیوز،نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکوآپریشن سرکل خانیوال ظفر علی عباسی نے خانیوال(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
، کبیرولہ، میا ں چنوں اور جہانیاں کے علاقوں میں غیررجسٹرڈ / غیر قانونی ہاؤسنگ کا لونیوں میں میپکو واپڈا کی طرف سے لگائے گئے غیر قانونی کنکشنز/ لمبی تاروں کو فوری طور پر منقطع کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ انہوں نے اپنے مراسلے میں تمام ایکسنز اور ایس ڈی اوز کو ہدایا ت جاری کیں ہیں کہ وہ خود موقع پر غیر قانونی کنکشنز کو چیک کرکے منقطع کروائیں اورتمام ایکسنز کو غیر قانونی کنکشنز کی تنصیب کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کے احکا مات جاری کر دیئے ہیں۔
حکم