واسا آفس،من پسند دفاتر پر ”قبضہ“کیلئے افسروں میں ”لڑائی“شروع

 واسا آفس،من پسند دفاتر پر ”قبضہ“کیلئے افسروں میں ”لڑائی“شروع

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر)واسا آفس میں من پسند دفاتر پر براجمان ہو نے کے لئے کھینچا تانی شروع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ملازمین میں تشویش پائی جارہی ہے پہلے ایم ڈی اے کے چیئرمین میاں جمیل احمد کے واسا میں قائم آفس کے باہر ان کے نام کی لگی تختی کے ساتھاایک اور  تختی لگا دی گئی جسے چییرمین نے  اتر وادیا  جبکہ اس آفس میں قائم مقام ایم ڈی مشتاق خان بیٹھ کر کام کر رہے ہیں آئندہ چند روز میں مستقل ایم ڈی کی تعیناتی کی صورت میں آفس کا مسئلہ پیدا ہونے کا(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

 امکان ہے ذرائع کے مطابق شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وائس چیئرمین کے نام کی تختی ریکوری سٹور کے انچارج قاضی آفتاب نے  لگائی ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے انہیں بدنام کیا جارہاہے تاہم انتظامیہ نے  چھان بین شروع کر دی ہے۔

شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -