ہیڈ محمد والا،کانسٹیبل کی لوٹ مار، شہریوں کا احتجاج،افسر خاموش
چوک پرمٹ،لنگر سرائے (نمائندہ پاکستان) ہیڈ محمد والا پولیس چوکی انچارج امیر بخش کی آشیر باد پر کانسٹیبل عزیز کھنڈویا چوکی کے معاملات کو چلاتا ہے چوکی سلطان کالونی کے کانسٹیبل عبدالعزیز عرف عزیز کھنڈوا نے تھانہ صدر مظفرگڑھ کی حدود میں ناکہ لگا کر عوام کو تنگ کرنا معمول بنا لیا ہے اور آئے روز عوام کی جیبوں پر ڈاکہ زنی کرتا ہے علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ کانسٹیبل عزیز کھنڈویا اپنا تعارف(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
چوکی انچارج کے طور پر کرواتا ہے جبکہ چوکی انچارج امیر بخش کی مکمل آشیر باد حاصل ہے اور ناکا لگا کر لوٹ مار اور گاڑی مالکان کی ان کی فیملیز کے سامنے تذلیل پر مبنی رویے کے خلاف متاثرین کے احتجاج پر افسران بالا کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا جس سے عوام میں مایوسی اور عوامی مسائل سے چشم پوشی پر بے چارگی کا احساس پایا جاتا ہے۔جب چوکی انچارج امیر بخش سے رابطہ کیا گیا کہ ایس ایچ او کا نمبر دو تو اس نے جواب دیا کہ خود ڈھونڈ لو اور کال کاٹ دی جس پر متاثرین مایوسی کا شکار ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او ضلع مظفر گڑھ اور آر پی او ڈیرہ غازی خان سے راشی اور اخلاقی اقدار سے عاری ہیڈ کانسٹیبل عزیز کھنڈویا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اورپولیس چوکی سلطان کالونی کے انچارج امیر بخش کے خلاف تحقیقات کی روشنی میں مناسب تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
افسر خاموش