احمد حسین ڈیہڑ،ڈپٹی کمشنر کا متی تل میں زیر تعمیر پراجیکٹ کا معائنہ
ملتان(پ ر)خصوصی افراد کے لئے سوشل ویلفیئر کمپلیکس متی تل میں میں 13 کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
پراجیکٹ کا گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک اور ملک احمد حسن ڈیہڑ ایم این اے نے دورہ کیا۔اس موقع پر ایکسین بلڈنگ حیدر علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک محمد یونس بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنٹر میں معذور افراد کے لئے پاور اور وائس کنٹرول وہیل چئیرزکی اسمبلنگ کی جائے گی اورنابینا افراد کی تعلیم لئے بریل کتابوں کی پرنٹنگ بھی کی جائے گی۔عامر خٹک نے کہا کہ بریل کتابوں کی اشاعت کے لئے بریل پرنٹنگ پریس لگائی جائے گی،نابینا افراد کے لئے سمارٹ کین بھی بنائی جائے گی۔سمارٹ کین نابینا افراد کی راہ چلتے رہنمائی کرے گی اور پانی یا دیوار راستے میں آنے پر سٹک نابینا افراد کو وائبریشن کے ذریعے خبردار کر دے گی۔احمد حسن ڈیہڑ ایم این اے نے کہا کہ منصوبہ کے لئے میں نے ایم این اے فنڈز سے رقم فراہمی کی ہے،میں معذور افراد کی آواز بنوں گا، یہ میرا مشن ہے۔خصوصی افراد کے لئے زیر تعمیر سنٹر میرا خواب ہے،میں منصوبہ میں ڈپٹی کمشنر عامرخٹک کی ذاتی دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔احمد حسن ڈیہڑ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ترقیاتی فنڈز کسی کو ہڑپ نہیں کرنے دونگا،جنوبی پنجاب کو اس کا حق دلاؤں گا،حق اور سچ کی سیاست ہی میرا شیوہ ہے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور احمد حسن ڈیہڑ نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں دارلامان کی تکمیل شدہ بلڈنگ کا بھی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر عامرخٹک نے کہا کہ دارلامان کی عمارت10 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی ہے،بلڈنگ کے سیوریج سسٹم کی تکمیل آخری مراحل میں ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے دو ماہ کے اندر دارلامان نئی بلڈنگ میں شفٹ کرنے کا حکم دیا اور نئی بلڈنگ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کے احاطے میں دارالامان کی بلڈنگ سکیورٹی اور دیگر تمام حوالے سے انتہائی مناسب ہے۔
معائنہ