ترقیاتی کام میرٹ پر کریں گے احمد حسین ڈیہڑ کا تقریب سے خطاب

         ترقیاتی کام میرٹ پر کریں گے احمد حسین ڈیہڑ کا تقریب سے خطاب

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑ (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

نے بستی گاگراں یوسی 74 میں بجلی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہر علاقے کے مسائل حل ہونگے اپنے قائد وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر رہے ہیں اس حلقے سے سابقہ دور حکومت میں الیکشن میں منتخب ہونے والے وزیراعظم رہے مگر افسوس اس بات کا ہے کہ یہ علاقہ کل بھی خستہ حالی کا شکار تھا اور آج بھی ہے۔لیکن اب تحریک انصاف کی حکومت میں یہاں کے مسائل حل ہونگے اور NA154میں تمام ترقیاتی کام میرٹ پر ہو رہے ہیں۔ملک احمد حسین ڈیہڑ نے مزید کہا کہ میں نے ملتان کا بیٹا ہونے کا حق ادا کیا جو سیکرٹریٹ بہاولپور بنایا جا رہا تھا اس کی ہر سطح پر مخالفت کرتے ہوئے ملتان میں سیکرٹریٹ کے لیے آواز بلند کی اور اللہ کے فضل و کرم سے ملتان میں سیکرٹریٹ بن رہا ہے۔

خطاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -