دو خواتین سمیت5افراد قتل،1ملزم گرفتار،تحقیقات شروع

  دو خواتین سمیت5افراد قتل،1ملزم گرفتار،تحقیقات شروع

  

 محسن وال،شادن لنڈ، گڑھ مہاراجہ، قصبہ کالا(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)نواحی علاقہ 85 پندرہ ایل میں خاوند نے  تعلقات کے شبہ میں بیوی اور اس آشنا کو قتل کر دیا ۔تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ 85 پندرہ ایل میں خاوند غلام شیخ نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں اپنی بیوی کنیز بی بی اور اس کے مبینہ آشنا ظفر شیخ کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔اور دونوں نعشوں کو نہر میلسی لنک کے کنارے ایک درخت کے ساتھ لٹکا کر خود کشی کا رنگ دینے (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

کی کوشش کی۔جائے وقوعہ کے معائنہ کے بعد مشکوک حرکات کی بنا پر کنیز بی بی کے خاوند غلام شیخ کو پولیس تھانہ چھب کلاں نے حراست میں لیا تو ملزم نے اقرار جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیوی کے اس کے رشتہ دار ظفر شیخ کے ساتھ  تعلقات تھے۔جس کی وجہ سے اس کے گھر میں آئے دن لڑائی جھگڑا رہتا تھا متعدد دفعہ اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن کوئی اثر نہ ہوا گزشتہ رات بھی دونوں کو اکٹھا دیکھ کر اس نے طیش میں آکر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔مقتولہ کے چار بچے ہیں۔پولیس تھانہ چھب کلاں  نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعدورثا کے حوالے کر دیا ہے۔تھانہ صدر تونسہ کی حدود میں دو افراد قتل کردئیے گئے ہیں، محمد جمیل کو فصل اُجاڑنے اورمحبوب کوذاتی رنجش پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا  18 سالہ محبوب احمد قادر آباد چوک اپنی دکان پر بیٹھا تھا کہ دو نامعلوم مسلح افراد جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھے آگئے اور آتے ہی ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں محبوب  شدید زخمی جسے تونسہ ہسپتال لے جایا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا وجہ عناد زاتی دشمنی بتائی گئی ہے دوسری واردات میں گبر واہ کے علاقہ میں  فصل اُجاڑنے کے تنازعہ پر  سونہارہ منجھوٹھ نے اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ محمد جمیل ولد عطا محمد سیال پر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا  جبکہ سیف اللہ اور امجد شدید زخمی ہوگئے جن کو تو نسہ ہسپتال داخل کرا دیا گیا تھانہ تونسہ صدر پولیس نے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔نامعلوم شخص نے گھر میں سوئی ہوئی خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا   گڑھ مہاراجہ کے نواحی علاقہ بستی غازی آباد میں اقبال قوم پیرائی کی زوجہ کو  نامعلوم شخص نے قتل کر دیا پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو احمد پور سیال منتقل کر دیا ہے۔

قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -