15ستمبر، تعلیمی ادارے اوپن کرنیکا  اعلان، ڈپٹی کمشنرز کو صفائی انتظامات کا حکم

      15ستمبر، تعلیمی ادارے اوپن کرنیکا  اعلان، ڈپٹی کمشنرز کو صفائی انتظامات ...

  

خانیوال(بیورونیوز)حکومت کی جانب سے 15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کے اعلان پر کمشنر ملتان نے ڈویژن بھر کے(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

 تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اردگرد صفائی کا نظام بہتر بنانے کے اقدامات کرائیں اور تعلیمی اداروں کی حدود سے 40میٹر کے اندر کسی قسم کے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر نہ لگنے دیں تاکہ بچے بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں کمشنر ملتان نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ جن تعلیمی اداروں کے گردونواح میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہیں انہیں فوری طورپر ختم کیا جائے اور وہاں پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگانے پر پابندی عائد کی جائے۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -