بہاولنگر مسلم لیگ ن کا گڑھ، جلد تنظیم  سازی مکمل کرلی جائیگی، نور الحسن تنویر

  بہاولنگر مسلم لیگ ن کا گڑھ، جلد تنظیم  سازی مکمل کرلی جائیگی، نور الحسن ...

  

ہارون آباد (نامہ نگار)  ایم این اے چودھری نورالحسن تنویر ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

ضلع بہاولنگر میں سیاسی قوت میں ہیں ضلع بھر میں جلد ہی تنظیم سازی مکمل کرلی جائے گی۔ تنظیم سازی مکمل ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن)کے عہدیدران جماعت کاپیغام گھر گھر پہنچائیں گئے۔بہاولنگر مسلم لیگ (ن)کا گڑھ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاؤسنگ کالونی ہارون آباد اپنے آفس میں تنظیم سازی مہم کے سلسلہ میں ہونیوالی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بہاولنگر رانا عبدالرؤف،ایم پی اے فورٹ عباس چودھری محمدارشد، حافظ عمیر یاسین، اشرف الاسلام، مشتاق احمد نمبردار، نثار احمد جگ، راجہ عتیق اعجاز جنجوعہ،محمد شفیق خان عباسی و دیگر افراد بھی موجود تھے، انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے عوام کی عملی طور پر خدمت کی ہر شعبہ میں عوام کو ریلیف دیا ملک بھر میں ایسے کام کئے جس کی پاکستان میں تاریخ نہیں ملتی۔ ہمارے قائد ین محمد نواز شریف، شہباز شریف نے عملی طور پر عوام کی خدمت کی،موجودہ حکومت کے عوام سے کئے گئے وعدے ہوا میں تیر ثابت ہورہے ہیں بجلی گیس اور پیٹرولیم مضوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آگیا ہیں عام انتخابات میں تبدیلی کا دعوے کرنے والوں نے عوام کو پریشان کردیا ہے۔ ایم این اے چودھری نورالحسن تنویر ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن نے اس موقع پر ایم پی اے رانا محمد عبدالرؤف کو ضلعی صدر مسلم لیگ ن بہاولنگر، چودھری مشتا ق احمد نمبردار ضلعی نائب صدر اور چودھری زاہد اکرم کو ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن بہاولنگر کے نوٹیفکیشن دیئے۔

نور  الحسن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -