راولپنڈی اسلام آباد میں پانچ ماہ بعد میٹرو بس سروس بحال کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی اسلام آباد میں پانچ ماہ بعد میٹرو بس سروس بحال کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(آئی این پی) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں پانچ ماہ بعد میٹرو بس سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میٹرو بس سروس آئندہ  ہفتے بحال کر دی جائے گی۔ میٹرو بس سروس کی بحالی کے لیے ایس او پیز تیار کیے جا رہے ہیں۔میٹرو بس سروس کے تمام آپریٹرز کو تیار رہنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں جب کہ میٹرو ٹریک پر آزمائشی طور پر بسیں چلائی جارہی ہیں۔ پنجاب حکومت کی حتمی اجازت سے ہی  سروس بحال کی جائے گی۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے مارچ کے آخر میں میٹرو بس سروس بند کر دی گئی تھی۔

 میٹرو بس سروس

مزید :

صفحہ اول -