جنرل باجوہ سے سعودی سفیرکی ملاقات، باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال 

جنرل باجوہ سے سعودی سفیرکی ملاقات، باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی پر ...

  

   راولپنڈی(آن لائن)  آ رمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے سعودی  عر ب کے سفیر نواف سعید المالکی  نے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی  آ ر  کے مطابق  پیر کو  ہونیوالی ملاقات میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی پرتبادلہ خیال کیا گیا  جبکہ ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے مابین  باہمی دفاعی تعاون پرتفصیلی بات چیت ہوئی۔ علاوہ ازیں  آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے    پیر کو آئی ایس  آئی ہیڈکوارٹرزکادورہ کیا۔آئی ایس پی  آ ر سے جاری بیان کے مطابق   آرمی چیف کواندرونی اوربیرونی سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے  آئی ایس  آئی کی کارکردگی کوسراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے د رپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے  آئی ایس پی آر   کی حکمت عملی کی تعریف کی۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ  کے ہیڈکوارٹرزپہنچنے پرڈی جی  آئیایس  آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدنے ا ستقبال کیا۔ 

جنرل قمرجاویدباجوہ

 حکمت عملی

مزید :

صفحہ اول -