وزیراعلیٰ محمودخان کے آبائی گاؤں میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز 

  وزیراعلیٰ محمودخان کے آبائی گاؤں میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز 

  

 مٹہ(نمائندہ پاکستان) مون سون شجر کاری مہم کے تحت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے آ بائی گاوں میں بھی باقاعدہ اغاز کیا گیا،سابق تحصیل ناظم وزیر اعلیٰ محمود خان کے بھائی عبداللہ خان،اے سی مٹہ یوسف کریم،ایس ڈی ایف او مٹہ محمد وسیم،ٹی ایم او مٹہ فضل ربی دیگر سرکاری اہلکاروں اور ٹائگر فورس کے جوانوں نے باقعدہ طور پر پودے لگا کر شجر کاری مہم کا اغاز کیا اس موقع پرسابق تحصیل ناظم عبداللہ خان اے سی مٹہ یوسف کریم  ودیگر  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری ائیندہ نسل کیلئے نہایت اہمیت کے حامل ہے موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے پودے لگانے ہر زمہ دار شہری کا اولیین فرائض میں سے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کے وژن کو اگے بڑھاتے ہوئے ائیندہ نسل کیلئے کلین اینڈ گرین پاکستان کا خواف پورا کرینگے،مذید گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہیگا،جسمیں ٹائگر فورس ومتعلقہ اداروں کے خدمات درکار ہونگے انہوں نے عوام سے بھی التجاء کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ارد گرد پودے لگائے جس نے بھی پودے لگانے ہوقانونی ضروریات کو پورے کرتے ہوئے محکمہ جنگلات اور انتظامیہ ان کو پودے فراہم کریگی۔۔

مزید :

صفحہ اول -