وزیراعظم سے ڈاکٹر یاسمین  راشد کی ملاقات 

 وزیراعظم سے ڈاکٹر یاسمین  راشد کی ملاقات 

  

 اسلام آباد(آ ن لائن) وزیراعظم عمران خان سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد  نے  ملاقات کی ہے۔ملاقات میں صوبہ پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم  کے حوالے سے پیشرفت اور ہیلتھ کارڈ ذریعے صحت کی سہولیات سے متعلق عوامی ردعمل پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وزیرِ صحت پنجاب نے بتایا کہ  عوام  کی جانب سے صحت انصاف کارڈ کے حوالے سے نہایت حوصلہ افزاء  ردعمل سامنے آیا ہے۔ صحت انصاف کارڈ کی بدولت مستحق افراد  اور ان کے خاندانوں کو صحت کے حوالے سے خاطر خواہ ریلیف میسر آیا ہے ۔ وزیرِ اعظم نے عوام کے مثبت ردعمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے 

 وزیراعظم

مزید :

صفحہ آخر -