بی آر ٹی پشاورکاافتتاح کب ہو گا،تاریخ کا اعلان کردیاگیا

بی آر ٹی پشاورکاافتتاح کب ہو گا،تاریخ کا اعلان کردیاگیا
بی آر ٹی پشاورکاافتتاح کب ہو گا،تاریخ کا اعلان کردیاگیا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان13 اگست کو بی آر ٹی پشاور کاافتتاح کریں گے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو بی آر ٹی پشاور سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی ،واضح رہے کہ بی آرٹی منصوبہ تحریک انصاف کی گزشتہ صوبائی حکومت نے شروع کیاتھا،منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کے باعث اسے کافی تنقید کاسامناتھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -