رائے ونڈ میں 180 ایکڑ اراضی کا کیس:مریم نواز آج نیب میں پیش ہوں گی

رائے ونڈ میں 180 ایکڑ اراضی کا کیس:مریم نواز آج نیب میں پیش ہوں گی
رائے ونڈ میں 180 ایکڑ اراضی کا کیس:مریم نواز آج نیب میں پیش ہوں گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رائے ونڈ میں 180 ایکڑ اراضی کے کیس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج نیب لاہور کے سامنے پیش ہوں گی، ن لیگ کے کارکنان ٹھوکر نیاز بیگ پر جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں، نعرہ بازی کررہے ہیں جبکہ مریم نواز قافلے کی صورت میں نیب آفس جائیں گی۔ فنڈ کب اور کہاں سے آئے ؟ کتنا ٹیکس دیا ؟ نیب نے مکمل تفصیلات مانگ لیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کی نیب کے سامنے پیشی کا فیصلہ وکلا، خاندان اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کیا گیا اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مریم نواز ایک بڑے قافلے کی صورت میں جاتی امرا رائیونڈ سے نیب آفس ٹھوکر نیاز بیگ پہنچیں گی۔

مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کی جانب سے کارکنوں کو جاتی امرا رائیونڈ اور نیب آفس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -