ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، اسلام آباد، بالائی ووسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا متوقع ہے۔ اسلام آباد میں آج صبح بارش ہوئی اور محکمہ موسمیات نے سارا دن وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ژوب ، بارکھان اور خضدار میں بارش کی توقع ہے۔بلوچستان میں بارس سے راستے ٹوٹے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے رابطے ممکن نہیں۔ راستوں کی بحالی اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ممکن ہو پائے گی۔ سبی اور کوئٹہ جانے والی سڑک 3 جگہوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، میانوالی، بھکر، سرگودھا اور خوشاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم تھر پارکر، مٹھی، بدین، میر پور خاص، کراچی اور ٹھٹھہ میں ہلکی بارش کی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع ابر آلو د رہنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کی تو قع ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، بلوچستان، گلگت بلتستان اور سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیاد بارش لاہور83، راولپنڈی68، نارووال54 اور اسلام آباد میں39 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

ماحولیات -علاقائی -اسلام آباد -