احتساب کے بیانیہ کی ناکامی ہے آج مریم نواز انقلابی شاعری سناتی نظرآتی ہیں ،فوادچودھری 

احتساب کے بیانیہ کی ناکامی ہے آج مریم نواز انقلابی شاعری سناتی نظرآتی ہیں ...
احتساب کے بیانیہ کی ناکامی ہے آج مریم نواز انقلابی شاعری سناتی نظرآتی ہیں ،فوادچودھری 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ احتساب کے بیانیہ کی ناکامی ہے آج مریم نواز انقلابی شاعری سناتی نظرآتی ہیں ۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ نوازشریف اورمریم نواز کیخلاف مقدمات بالکل واضح ہیں،نظام انصاف ایسا آلودہ ہے شیشے سے شفاف جرائم بھی آلودگی کی نظر ہورہے ہیں،وفاقی وزیر نے کہاکہ کسی اور ملک میں یہ ہوسکتا ہے اتنا پیسہ لوٹ کے پھوٹ جاﺅ اور فرق ہی نہ پڑے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -