"جیل انتظامیہ شیو کے لیے بلیڈ اور ناخن کٹر نہیں دے رہی" عزیر بلوچ نے عدالت میں شکایت کردی

"جیل انتظامیہ شیو کے لیے بلیڈ اور ناخن کٹر نہیں دے رہی" عزیر بلوچ نے عدالت میں ...

  

کراچی(ویب ڈیسک) عزیر بلوچ نے عدالت میں شکوہ کیا ہے کہ جیل انتظامیہ شیو کے لیے بلیڈ اور ناخن کٹر نہیں دے رہی۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف 5 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عزیر بلوچ نے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا شکوہ کردیا۔عزیر بلوچ نے عدالت میں استدعا کی کہ مجھے شیو بنانے کے لیے بلیڈ تک میسر نہیں، مانگنے پر بھی نہیں دیا جاتا، ناخن بڑھ گئے ہیں متعدد بار نیل کٹر کا تقاضا کیا لیکن نہیں دیا گیا، مجھے بلیڈ اور نیل کٹر سمیت بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

واضح رہے کہ ارشد پپو قتل کیس میں وکیل صفائی کی عدم حاضری کے باعث عزیر بلوچ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے سماعت 26 اگست تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -