سماجی کارکن میاں اخلاق الرحمن کی والدہ انتقال کر گئیں 

سماجی کارکن میاں اخلاق الرحمن کی والدہ انتقال کر گئیں 
سماجی کارکن میاں اخلاق الرحمن کی والدہ انتقال کر گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ہیلپ لائن پاکستان کے جنرل سیکرٹری معروف سماجی کارکن میاں اخلاق الرحمن کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ میں مدیر اعلیٰ روزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی، عمر مجیب شامی، عثمان شامی، خالد ہمایوں، میاں اشفاق انجم، فاروق احمد، فیاض احمد فیضی، عبدالقیوم، عبدالرؤف، ارشد محمود، ڈاکٹر عبدالقادر سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عزیزو اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ فالکن سوسائٹی کی سنٹرل مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ خطیب قاری عمر فاروق نے پڑھائی جس کے بعد ان کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔