پیپلزپارٹی کے معروف سیاستدان انتقال کرگئے

پیپلزپارٹی کے معروف سیاستدان انتقال کرگئے
پیپلزپارٹی کے معروف سیاستدان انتقال کرگئے

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)پنجاب کے سابق وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ملک مشتاق اعوان انتقال کرگئے۔ان کی نمازِ جنازہ آج ساڑھے 4 بجے جامعہ مسجد ڈبلیو بلاک فیز تھری ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔

ملک مشتاق اعوان کے انتقال پر قمر زمان کائرہ چودھری منظور احمد،اسلم گل، ملک عثمان،مخدوم سید احمد محمود،عبدالقادر شاہین، چودھری منور انجم‘ محمد اشرف بھٹی‘ چودھری سجاد نذیر‘ سونیا خان اور ایڈون سہوترا نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک مشتاق اعوان پیپلزپارٹی کا اثاثہ تھے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ پیپلز پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

مشتاق اعوان کے انتقال پرپاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر چوہدری جاویدگجر، جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر، سینئر نائب صدر اورنگزیب ظفر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شفیق راجہ، نائب صدر پرویزسلطان، نائب صدر انجم خواجہ، نائب صدر خالد گل، انفارمیشن سیکرٹری عرفان ملک، جوائنٹ سیکر ٹری خالد بْخاری، پی پی پی ٹورنٹو کے صدر احسن کْھوکھر، جنرل سیکرٹری مْصدق اکرام، سینئر نائب صدر مْشتاق سومرو، نائب صدر سجاد چوہدری، نائب صدر سعد راز، نائب صدر ریاض الدین گوندل، انفارمیشن سیکرٹری محمد امتیاز اور ممبرز ایگزیکٹو کمیٹی منصور مرزا، صفدر وڑائچ، حاجی جمیل، ڈاکٹر محمود، اور دوسرے عْہدے داروں اور کارکنوں کی طرف سے مشتاق اعوان کے انتقال پر گہرے رنج اورغم کا اظہارکیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -