انگلینڈ کے بعد اب پاکستانی کرکٹ ٹیم کس ملک کا دورہ کرے گی ؟ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کر دی ، شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے بعد اب دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد اب دنیا بھر میں آہستہ آہستہ کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہو گئیں ہیں ،پاکستانی کرکٹ ٹیم دسمبر میں دورہ نیوزی لینڈ کے دوران دو ٹیسٹ میچ اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ انگلینڈ کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا تاہم اس وقت پی سی بی کی جانب سے دورے کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی کنفرم کر دیا گیاہے ۔ نیوزی لینڈ میں پاکستانی ٹیم کیلئے کورونا ٹیسٹ اور آئیسولیشن کے انتظامات کیے جائیں گے ، نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں کو آئیسولیشن میں رہنا ہو گا ۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم اس وقت انگلینڈ کے دور پر ہے جہاں پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔