کورونا وائرس، ملک میں مزید 531 افراد میں وائرس کی تصدیق ، 15 اموات 

کورونا وائرس، ملک میں مزید 531 افراد میں وائرس کی تصدیق ، 15 اموات 
کورونا وائرس، ملک میں مزید 531 افراد میں وائرس کی تصدیق ، 15 اموات 

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد کاروبار زندگی معمول پر آنا شروع ہو گیاہے اور حکومت نے سیاحت کے علاوہ دیگر شعبے بھی کھول دیئے ہیں تاہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے مزید 531 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 15 اموات ہوئی ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 18 ہزار 227 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 531 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد دو لاکھ 85 ہزار 191 ہو گئی ہے جبکہ 15 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات 6 ہزار 112 ہو گئی ہیں ۔ 

ملک میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 833 رہ گئے ہے جبکہ دو لاکھ 61 ہزار 246 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں تاہم 780 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

سب سے زیادہ کیسز 

 سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار127، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 94 ہزار586، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 34755، بلوچستان میں تعداد 11921، اسلام ا?باد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15281، ا?زاد جموں و کشمیر2150 اورگلگت میں 2371 ہوگئی۔

اموات 

کورونا وائرس کے باعث اب تک ملک بھر میں چھ ہزار 112 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، سب سے زیاد اموات سندھ میں ہوئی ہیں جہاں تعداد دو ہزار 282 ہو گئی ہے ، پنجاب میں 2174، کے پی کے میں 1231، اسلام آباد میں 171 ، گلگت بلتستان میں 57 ، بلوچستان میں 138 اور آزاد کشمیر میں 59 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

ملک بھرکے ہسپتالوں میں 146 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے، ملک بھر میں 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اوراس وقت 1 ہزار 365 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -کورونا وائرس -