ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ کورونا ختم ہو گیا،عوام ماسک پہنیں اورسماجی فاصلہ اختیار کریں ،اسد عمر

ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ کورونا ختم ہو گیا،عوام ماسک پہنیں اورسماجی فاصلہ ...
ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ کورونا ختم ہو گیا،عوام ماسک پہنیں اورسماجی فاصلہ اختیار کریں ،اسد عمر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے ،ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ کورونا ختم ہو گیا، کورونا کیسز میں کمی پر فتح کااعلان نہیں کررہے ،عوام ماسک پہنیں اورسماجی فاصلہ اختیار کریں ،فتح کو شکست میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے ۔

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے ،ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ کورونا ختم ہوگیا،کل ملک میں کورونا سے 15 لوگ جاں بحق ہوئے،ہمارے لئے کورونا سے 15 اموات بھی زیادہ ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ کوروناکیسز میں کمی کی وجہ بہترین حکمت عملی ہے ،کورونا کیسز میں کمی پر فتح کااعلان نہیں کر رہے ،کورونا سے متعلق نظام میں بہتری آنے پر خوشی ہے ،صحت یاب افرادکے انڈیکس میں بہتری پر ہم سب خوش ہیں ،انہوں نے کہاکہ وولکن بوزکر نے پاکستان کی کورونا کنٹرول پالیسی کی تعریف کی ،بل گیٹس نے بھی ہمارے کورونا سے بچاﺅ کے اقدامات کوسراہا۔

اسد عمر نے کہاکہ دنیا کا امیر ترین ملک بھی ملک بند کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا،کورونا پر قابوپانے کے حوالے سے اپریل میں جامع منصوبہ بندی کی گئی ،مئی میں سمارٹ لاک ڈاﺅن شروع ہو گیا تھا،جون میں سمارٹ لاک ڈاﺅن میں اضافہ کیا،2 ہزار350 سے زیادہ سمارٹ لاک ڈاﺅن کئے ،اس وقت85 لاک ڈاﺅن 20 اضلاع میں جاری ہیں ۔

اسد عمر نے کہا کہ ہم 11 لاکھ سے زائد لوگوں کوڈھونڈنے میں کامیاب ہوئے ،10 لاکھ ٹیسٹ کئے ،10 لاکھ میں سے ایک لاکھ سے زائد ٹیسٹ مثبت آئے،ایک رپورٹ آئی تھی کہ 10 اگست تک 78 ہزاراموات ہوں گی ابھی یہ کہنے کو تیار نہیں کہ کورونا ختم ہو گیاہے ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ عوام کے تعاون کے بغیراقدامات موثر ثابت نہیں ہو سکتے ،حکومت اورعوام نے ملکرٹھیک فیصلے کئے اس لئے بہتری نظرآرہی ہے،کورونا کیسز میں کمی پر فتح کااعلان نہیں کررہے ،عوام یہ نہ سمجھیں پاکستان مکمل محفوظ ہے ،بیماری کاپھیلاﺅ دوبارہ بڑھ سکتا ہے ،عوام احتیاط کریں گے تو بہتری نظرآئے گی ،عوام سیاحتی مقامات اوردیگرمعاشی سرگرمیوں میں احتیاط کریں ۔

اسد عمر نے کہاکہ 50 سال کے بعد 3 بڑے ڈیمز بن رہے ہیں ،رواں سال وفاق صحت کیلئے 50 ارب سے زیادہ کابجٹ خرچ کرے گا،انہوں نے کہاکہ عوام ماسک پہنیں اورسماجی فاصلہ اختیار کریں ،فتح کو شکست میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -