پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات کے نئے عہدیدار 

پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات کے نئے عہدیدار 
پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات کے نئے عہدیدار 

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے محمد اسحق ڈار نے پی ایم ایل این کے قائد محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی منطوری کے بعد پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات کا اعلان کر کے نوٹیفکیشن بھجوادیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کا چیئرمین محمد غوث قادری، صدر غلام مصطفی مغل، جنرل سیکرٹری چودھری ظفر اقبال، وائس پریذیڈنٹ خواجہ عبدالوحید پال، چودھری فیصل الطاف، چودھری صغیر احمد اور پریس سیکرٹری راجہ ابوبکر آفندی کو مقرر کیا گیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -