مریم نواز کو جان سے مارنے کیلئے حملہ کیا گیا،مریم نوازکو کوئی نقصان پہنچاتو ذمہ دارعمران خان ہوگا،ترجمان مسلم لیگ ن

مریم نواز کو جان سے مارنے کیلئے حملہ کیا گیا،مریم نوازکو کوئی نقصان پہنچاتو ...
مریم نواز کو جان سے مارنے کیلئے حملہ کیا گیا،مریم نوازکو کوئی نقصان پہنچاتو ذمہ دارعمران خان ہوگا،ترجمان مسلم لیگ ن

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مریم نواز کو جان سے مارنے کیلئے حملہ کیا گیا،مریم نوازکو کوئی نقصان پہنچاتو ذمہ دارعمران خان ہوگا۔

ترجمان مسلم لیگ مریم اورنگزیب نے پولیس اورلیگی کارکنوں کے تصادم پر نجی ٹی وی دنیانیوزلاہورسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز نیب آفس میں ضرور پیش ہوں گی ،مریم نواز کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا،

ترجمان ن لیگ نے کہاکہ مریم نوازکی گاڑی نیب آفس کے سامنے کھڑی تھی ،پولیس کی جانب سے مریم نواز کی گاڑی پر پتھراﺅ کیاگیا ،انہوں نے کہاکہ مریم نواز کو جان سے مارنے کیلئے حملہ کیا گیا،مریم نواز کی گاڑی پر حملے کی ویڈیو میں نے ریلیز کی ،مریم نوازکو کوئی نقصان پہنچاتو ذمہ دارعمران خان ہوگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -