پولیس اور لیگی کارکنان میں تصادم، نیب نے باہر موجود مریم نواز کو کیا پیغام بھیجا جس کے بعد وہ واپس چلی گئیں ؟ بڑی خبر 

پولیس اور لیگی کارکنان میں تصادم، نیب نے باہر موجود مریم نواز کو کیا پیغام ...
پولیس اور لیگی کارکنان میں تصادم، نیب نے باہر موجود مریم نواز کو کیا پیغام بھیجا جس کے بعد وہ واپس چلی گئیں ؟ بڑی خبر 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مریم نوازشریف کی نیب دفتر میں پیشی کے موقع پر پولیس اور لیگی کارکنان میں تصادم ہواہے اور صورتحال کشیدہ ہونے پر نیب نے مریم نواز کی پیشی منسوخ کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نیب آفس میں پیشی کیلئے پہنچی تو آفس کے باہر لیگی کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ، مریم نواز کی گاڑی کو اندر داخل کروانے کیلئے بیریئر ہٹایا گیا تو کارکنان کی بڑی تعداد نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے انہیں روکنے کیلئے پہلے پانی اور پھر آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔

اس صورتحال کے پیش نظر لیگی کارکنان مشتعل ہو گئے اور پتھراﺅ شروع کر دیا گیا جس کے بعد پولیس نے کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی لیکن حالات کشیدہ ہونے کے باعث نیب نے مریم نوازشریف کو واپس جانے کا کہا ۔

مریم نوازشریف کو نیب آفس کی جانب سے پیغام پہنچایا گیا کہ آپ واپس چلی جائیں آج آپ کو نہیں سنا جائے گا ، مریم نوازشریف کو 11 بجے پیش ہونا تھا لیکن وہ قافلے کے ہمراہ 12 بج کر 30 منٹ پر پہنچیں ۔ پتھراﺅ کے دوران پتھر لگنے سے مریم نوازشریف کی گاڑی کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا ۔ 

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ لیگی کارکنان کی جانب سے پتھر نیب کے دفتر کے اندر بھی پھینکے گئے جس سے دفاتر کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ نیب اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔

مزید :

قومی -