نیب آفس کے باہر پولیس اور لیگی کارکنان میں تصادم ، مریم نوازشریف نے واپس جاتے ہی پیغام جاری کر دیا 

نیب آفس کے باہر پولیس اور لیگی کارکنان میں تصادم ، مریم نوازشریف نے واپس جاتے ...
نیب آفس کے باہر پولیس اور لیگی کارکنان میں تصادم ، مریم نوازشریف نے واپس جاتے ہی پیغام جاری کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مریم نوازشریف کی نیب آفس پیشی کے موقع پر لیگی کارکنا ن اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا جس دوران کارکنوں کی جانب سے پتھراﺅ کیا گیا جبکہ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے کارکنان کو منتشر کرنے کی کوشش کی ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کیاہے جس میں ان کا کہناتھا کہ ” پولیس کی جانب سے یہ عمل شرمناک ہے ، پولیس نے میری گاڑی پر پتھراﺅ کیا ، اگر گاڑی بلٹ پروف نہ ہوتی تو پھر کیا ہوتا ؟ ۔“

مریم نوازشریف کو نیب کی جانب سے حالات کشیدہ ہونے کے باعث واپس جانے کا کہا گیا اور پیغام پہنچایا گیا کہ آج آپ کو نہیں سنا جائے گا ۔ مریم نوازشریف کی گاڑی کا شیشہ بھی ٹوٹا جس کے باعث وہ واپس روانہ ہو گئیں ۔

مزید :

قومی -