نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کے بعد نیب کاہنگامی اجلاس طلب،مریم نواز کی دوبارہ طلبی پر غور 

نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کے بعد نیب کاہنگامی اجلاس طلب،مریم نواز کی ...
نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کے بعد نیب کاہنگامی اجلاس طلب،مریم نواز کی دوبارہ طلبی پر غور 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کے بعد نیب کاہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیاجس میں مریم نواز کی دوبارہ طلبی پر غور کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز پیشی کیلئے نیب آفس پہنچیں تو پتھراﺅ شروع ہو گیاجس پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس سے متعددکارکنوں کی حالت خراب ہو گئی ۔مریم نواز کی پیشی پر حالات خراب ہونے پر نیب نے مریم نواز کی آج کی پیشی منسوخ کردی اور نیب کاہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیاجس میں مریم نواز کی دوبارہ طلبی پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کاکہناہے کہ مریم نواز کو آئندہ ہفتے دوبارہ طلبی کانوٹس جاری کیاجائے گا۔

نجی ٹی وی لاہور نیوز نے نیب ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مریم نوازشریف کو آئندہ ہفتے نیب میں دوبارہ بلائے جانے کا امکان ہے ۔ نیب ذرائع کا کہناتھا کہ شر پسند عناصر کے پتھراﺅ سے نیب کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے ، آئینی اور قانونی معاملات میں غنڈہ گردی کے ذریعے مداخلت کی گئی ، منظم انداز میں مریم نواز کی پیشی میں رکاوٹ حائل کی گئی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -