بیگم صفدر نے باپ کی سیاست کو اجاڑ کر رکھ دیا،فیاض الحسن چوہان 

بیگم صفدر نے باپ کی سیاست کو اجاڑ کر رکھ دیا،فیاض الحسن چوہان 
بیگم صفدر نے باپ کی سیاست کو اجاڑ کر رکھ دیا،فیاض الحسن چوہان 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی پر کہاہے کہ بیگم صفدر نے باپ کی سیاست کو اجاڑ کر رکھ دیا،بیگم صفدر چچااورکزن کی سیاست کابھی جنازہ نکالناچاہتی ہیں ۔

فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بیگم صفدر کے جلوس میں گاڑیوں پر پتھر بھر کرلائے گئے،بیگم صفدر نے باپ کی سیاست کو اجاڑ کر رکھ دیا۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ گزشتہ 8 روز میں بندے اکٹھے کرنے کیلئے دن رات ایک کردیا،مریم نواز نے آج پتھراﺅ کاپری پلان منصوبہ بنایا،انہوں نے کہاکہ مریم نواز منفی شخصیت کی حامل خاتون ہیں ،200 ایکڑزمین کو جعلی طریقے سے اپنے نام کرایاگیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ مریم نواز نے خاندان کی سیاست کا جنازہ نکال دیا،بیگم صفدر چچااورکزن کی سیاست کابھی جنازہ نکالناچاہتی ہیں، انہوںنے کہاکہ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی ،سب کچھ ہوگا ان کی غلط فہمی ہے ،شہبازشریف اورحمزہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -