مجھے نقصان پہنچانے کیلئے نیب آفس بلایاگیا،مریم نواز کاالزام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ مجھے نقصان پہنچانے کیلئے نیب آفس بلایاگیا،مجھے آج بلایا ہے تو سنیں بھی ،جواب دیئے بغیرنہیں جاﺅں گی ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق نیب آفس میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں اورپولیس میں تصادم کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز گاڑی سے باہر آگئیں ۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مجھے نقصان پہنچانے کیلئے نیب آفس بلایاگیا،کارکنان پر شیلنگ لاٹھی چارج اور پتھراﺅ کی مذمت کرتی ہوں۔
نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہاکہ مجھے آج بلایا ہے تو سنیں بھی ،جواب دیئے بغیرنہیں جاﺅں گی ،انہوں نے کہاکہ نیب آفس کے باہر کھڑی ہوں واپس نہیں جاﺅں گی ،حوصلہ نہیں توسوچ سمجھ کر بلاناچاہئے تھا،مریم نواز نے کہاکہ جھوٹے الزامات کاجواب دینے آئی ہوں اب مجھے سنا جائے ۔