نوازشریف کامریم نواز کو ٹیلی فون،خیریت دریافت کی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب آفس میں پیشی پر ہنگامہ آرائی کے بعد سابق وزیراعظم اور قائد ن لیگ نوازشریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے،نوازشریف نے مریم نواز کی خیریت دریافت کی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مریم نوازکی پیشی پر نیب آفس کے باہر لیگی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم شروع ہو گیا،لیگی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراﺅ کیاگیا جس پر پولیس نے کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس کی شیلنگ کی،جس سے متعدد لیگی کارکنوں کی طبیعت خراب ہو گئی جبکہ مظاہرین کی جانب سے پتھرائو سے نیب بلڈنگ کے شیشے ٹوٹ گئے اور اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ،پولیس نے خواتین سمیت کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے نیب آفس میں پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی پر اپنی صاحبزدی مریم نواز کو ٹیلی فون کیااور ان کی خیریت دریافت کی ۔