کارکنان پرشیلنگ،مریم بیٹی کی گاڑی پرحملے میں نیب نیازی گٹھ جوڑملوث ہے،شہباز شریف 

کارکنان پرشیلنگ،مریم بیٹی کی گاڑی پرحملے میں نیب نیازی گٹھ جوڑملوث ہے،شہباز ...
کارکنان پرشیلنگ،مریم بیٹی کی گاڑی پرحملے میں نیب نیازی گٹھ جوڑملوث ہے،شہباز شریف 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہاہے کہ کارکنان پرشیلنگ اورمریم بیٹی کی گاڑی پرحملے میں نیب نیازی گٹھ جوڑملوث ہے،نیب نیازی گٹھ جوڑکی فسطائیت سے پہلے مرعوب ہوئے نہ آئندہ ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کارکنوں اورمریم نوازکی گاڑی پرپتھراؤکی مذمت کی۔شہبازشریف کاکہنا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑکی فسطائیت اورآمریت قابل مذمت اورشرمناک ہے،قائد حزب اختلاف کاکہنا ہے کہ کارکنان پرشیلنگ اورمریم بیٹی کی گاڑی پرحملے میں نیب نیازی گٹھ جوڑملوث ہے،عمران نیازی سیاسی انتقام کے منفی راستے پرچل رہے ہیں،شہبازشریف نے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑکی فسطائیت سے پہلے مرعوب ہوئے نہ آئندہ ہوں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -