مولانافضل الرحمان اورمریم نواز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ 

مولانافضل الرحمان اورمریم نواز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ 
مولانافضل الرحمان اورمریم نواز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے رہنمامولانافضل الرحمان اورمریم نواز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ،مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کی خیریت دریافت کی اورلیگی کارکنوں پر پولیس تشدد کی مذمت کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب آفس میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں اور پولیس میں تصادم پر جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے،مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کی خیریت دریافت کی،مریم نواز نے مولانافضل الرحمان کو آج کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
نائب صدر ن لیگ مریم نواز کاکہناہے کہ نااہل حکمران نیب کے پیچھے چھپ رہے ہیں ،مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے کارکنوںپر پولیس تشدد کی مذمت کی۔