مریم نواز اپنے سیکیورٹی گارڈز کی بھی مشکور 

مریم نواز اپنے سیکیورٹی گارڈز کی بھی مشکور 
مریم نواز اپنے سیکیورٹی گارڈز کی بھی مشکور 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے سیکیورٹی گارڈز کا بھی شکریہ اداکیا اور کہا کہ ان کا شکریہ ضروری ہے ، پتھرائو کے بعد میری گاڑی تنہا رہ گئی تھی لیکن پروٹیکشن شیلڈ نہ ہونے کے باوجود وہ وہاں ڈٹے رہے ۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، رانا ثنا اللہ اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کاکہناتھاکہ"سیکیورٹی گارڈز کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں، ان کا شکریہ ضروری ہے ،جب میری گاڑی نیب کے نزدیک پہنچی ، مجھے نہیں پتہ تھا کہ وہاں عوام کا ہجوم ہے، مجھے دکھائی نہیں دے رہا تھا،جیسے ہی آنسو گیس کی شیلنگ ہوئی تووہاں سے لوگ دور چلے گئے، میری گاڑی تنہا ہوگئی، بیریئرز کے پیچھے سے پتھر آئے ،میں نے  خود پتھر دیکھے، بڑے پتھر تھے،ان سے  گاڑی کی ونڈ سکرین میں کریک آیا، پروٹیکشن شیٹ نہ ہونے کے باوجود بھی گارڈ وہاں کھڑے رہے ۔

ان کاکہناتھاکہنیب نے اگر بلا ہی لیا تھا ، مضحکہ خیز نوٹس پرسوں موصول ہوا، میڈیا کے ذریعے چالاکی کے ساتھ  انفارمیشن لیک کی  گئی، نیب کی طرف سے غیر سرکاری  طورپر یہ رنگ دیا گیا کہ شاید میں نے کسی کی زمین پر قبضہ کیاگیا،لیکن نوٹس میں ایک الزام بھی نہیں لگایا گیا۔ 

ان کاکہناتھاکہ آج جس طرح کا مظاہرہ کیاگیا، وہ اس جعلی حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔ 

مزید :

قومی -